خبریں/تبصرے

پاسباں مل گئے کعبے کو…: ٹرمپ نے امریکی جنگوں کو منافع خوری قرار دیدیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پیر کے روز امریکی فوجی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجی رہنما اس لئے جنگیں چاہتے ہیں تا کہ اسلحہ ساز کمپنیاں منافع کمائیں۔

انہوں نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ اپنے پیش رو صدور کی ”نہ ختم ہونے والی“ جنگوں کو ختم کر کے تمام امریکی فوجیوں کو وطن واپس بلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امریکی سپاہیوں کی حمایت تو حاصل ہے اور ان کی اکثریت ملک واپس آنا چاہتی ہے مگر بعض فوجی جرنیل جنگ کے تجارتی مقاصد کو ترجیع دیتے ہیں۔

اس سے دو روز قبل، دی اٹلانٹک نامی جریدے میں ایک مضمون شائع ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ صدر ٹرمپ ویت نام جنگ کو ایک حماقت سمجھتے ہیں اور ان کے نزدیک اس جنگ میں حصہ لینے والے امریکی فوجی ”ناکام“ اور ”ہارے ہوئے“ لوگ ہیں۔ مضمون کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آتی امریکی شہریوں کو دوسرے ملکوں میں جنگوں سے کیا ملتا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts