لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایران میں مہسا امینی کی دوران حراست ہلاکت کے بعد احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ 17 ستمبرسے اب تک فورسز کے تشدد اور فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد 448 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 63 بچے بھی شامل ہیں۔
’HRANA‘ کے اعداد و شمار کے مطابق مظاہرین کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں 57 ایرانی فورسز اہلکاران بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ابھی تک 18 ہزار 170 مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تاہم صرف 3 ہزار 312 گرفتار شدگان کو ظاہر یا شناخت کیا جا سکا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 565 طلبہ بھی شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق احتجاجی تحریک کے دوران 1095 ایسی جگہیں ہیں جہاں پر احتجاج ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر ایران کے 156 شہروں میں احتجاجی تحریک جاری ہے، جبکہ ملک کی 143 جامعات کے طلبا و طالبات اور اساتذہ اس احتجاجی تحریک میں شامل ہیں۔