شاعری

الفاظ کی کشتی میں

برونو دوسے

فرنچ زبان سے ترجمہ: رائے آصف

وہ اس کی زبان نہیں بولتی
وہ اس کی زبان نہیں بولتا
اور پھر بھی وہ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں
وہ کیسے ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں
درخت اور ہوا
پرندے اور ٹہنی
سمندر اور اس کے عکاس
الفاظ جو وہ بولتے ہیں
وہ خلا کو پر کرتے ہیں جو انہیں الگ کرتا ہے
آوازیں ان کی آنکھوں میں رقص کرتی ہیں
ایک غلط فہمی ہنسی کا باعث بنتی ہے
جسموں کے حروفِ تہجی خوشی سے گنگناتے ہیں
جزیرہ نما شہر میں
الفاظ کی کشتی
مسقبل کے ساتھ زبان لیتی ہے

Rai Asif
+ posts

رائے آصف فرانس میں مقیم ہیں۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی سے فارسی ادب میں ایم اے کیا۔ 1989ء میں وہ جی سی یو کے تاریخی نیو ہاسٹل کے چیف پرفیکٹ بھی رہے۔