خبریں/تبصرے

دنیا بھر کی 123 عسکری تنظیموں کی فہرست: 76 اسلامی، 19 پاکستانی گروپ شامل

راولاکوٹ(حارث قدیر)امریکہ کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے دنیا بھر میں کام کرنے والی عسکری تنظیموں پر ایک تحقیق کے مطابق دنیا میں کل 123عسکری گروپ سرگرم ہیں یا رہے ہیں۔ ان عسکری گروپوں میں سے 76اسلامی گروپ ہیں، جبکہ 19گروپ ایسے ہیں جو پاکستان میں کام کرتے ہیں یا پاکستان میں ہی قائم کئے گے ہیں۔

یہ تحقیق یونیورسٹی کے شعبہ سنٹر فار انٹرنیشنل سکیورٹی کوآپریشن کی جانب سے ’میپنگ ملیٹنٹس پراجیکٹ‘ کے عنوان سے کی گئی ہے۔ تحقیق میں ان عسکری گروپوں کی سرگرمیوں کی تفصیلات، تاریخ اور موجودہ وقت ان کی حیثیت سے متعلق تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ 13عسکری گروپ ایسے ہیں، جن کے نام تو فہرست میں شائع کئے گئے ہیں۔ تاہم ان کی پروفائل یا ان سے متعلق دیگر معلومات شامل نہیں کی گئی ہیں۔ ان گروپوں میں بھی تحریک نفاذ شریعت محمدی، سپاہ صحابہ پاکستان، بلوچستان لبریشن فرنٹ، بلوچستان ریپبلکن آرمی اور نذیر گروپ بھی شامل ہیں، جن سے متعلق کوئی تفصیلات شامل نہیں کی گئی ہیں۔

فہرست میں شامل گروپوں میں 19تنظیمیں دائیں بازو کی قوم پرست اور نسل پرست عسکری تنظیمیں شامل ہیں، جو دنیا کے مختلف ملکوں میں کام کرتی رہی ہیں۔ اس فہرست میں شامل کچھ تنظیمیں مجرم گروہوں، منشیات اور اسلحہ سمگل کرنے اور کاروبار کرنے والے گروپوں پر بھی مشتمل ہیں۔ 9تنظیمیں ایسی ہیں جو بائیں بازو کے نظریات کی بنیاد پر عسکری سرگرمیوں میں مشغول رہی ہیں۔ ان میں کچھ تنظیمیں ایسی ہیں جو سامراجی قبضے کے خلاف گوریلا لڑائی میں سرگرم ہیں۔

عسکری تنظیموں کے نام درج ذیل ہیں:

ابو سیاف گروپ
افغان طالبان
اہل سنت والجماعت
احرار الشام
الاختر ٹرسٹ
اتحاد الاسلامیہ
الموربیطون
الملاثمون بٹالین
القاعدہ
القاعدہ جزیرہ نما عرب
القاعدہ پاک و ہند
القاعدہ اسلامی مغرب
القاعدہ یمن
الرشید ٹرسٹ
الشباب
القاعدہ کرد بٹالین
التوحید اسلامک فرنٹ
امبازونیا ڈیفنس فورسز
انصار الاسلام
انصار الشام
انصار الشریعہ (لیبیا)
انصار الشریعہ (تیونس)
انصار دینی
انصارالاسلام
اپریل19موومنٹ
اے کیو آئی ایم
آرمڈپرولیٹیرین نیوکلئی
آرمڈ انقلابی نیوکلیائی
عصائب اہل الحق
ایشین ٹائیگرز
ایٹم وافن ڈویژن
ازوف بٹالین
بدر آرگنائزیشن آف ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ
بلوچستان لبریشن آرمی
بلوچستان لبریشن فرنٹ
بلوچستان ریپبلکن آرمی
بنداس کریمینلز
بنگسامورو اسلامک فریڈم فائٹز
دی بیس
بوکو حرام
کاکاسس امارات
چیچن ریپبلک آف اچکیریا
کمیونسٹ پارٹی آف فلپائن۔نیو پیپلز آرمی
ایلام ریوولوشنری آرگنائزیشن آف سٹوڈنٹس
مصری اسلامی جہاد
گروپ اسلامک آرمی
حماس عراق
حقانی نیٹ ورک
حرکت المجاہدین
حرکت الجہادی الاسلامی
حیات تحریر الشام (سابقہ جبہۃ النصرہ)
حزب اللہ
حزب الاسلام
اسلامی آرمی ان عراق
اسلامک کورٹس یونین
اسلامک انٹرنیشنل پیس کیپنگ بریگیڈ
اسلامی تحریک کردستان
اسلامی تحریک ازبکستان
اسلامک اسٹیٹ
اسلامک اسٹیٹ – صوبہ سینائی
اسلامک اسٹیٹ گریٹر صحارا
اسلامک اسٹیٹ صوبہ خراسان
اسلامی جمعیت طالبہ
جیش محمد
جماعت نصرت الاسلام والمسلمین
جماعت الاحرار
جیش الاسلام
جیش رجال الطریقۃ النقشبندیہ
جماعۃ الاسلامیہ
جند الاقصیٰ
کتائب حزب اللہ
کتائب سید الشہداء
لشکر اسلام
لشکر جھنگوی (ایل ای جے)
لشکر طیبہ
لشکر ظل
لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام
لیبیا اسلامک فائٹنگ گروپ
لیوا الحق
لیوا التوحید
مہدی آرمی
مورو اسلامک لبریشن فرنٹ
مورو نیشنل لبریشن فرنٹ
مراکشی اسلامی جنگجو گروپ
MUJAO
مجاہدین آرمی
نیشنل لبریشن آرمی (ELN)
نذیر گروپ
نیو آئرش ریپبلکن آرمی
نیو آرڈر
1920رویولوشنری بریگیڈز
اوتھ کیپرز
اکتوبر22سرکل
آفیشل آئرش ریپبلکن آرمی
پارٹیزن ایکشن گروپس
پیٹریاٹ پریئر
پیپلز لبریشن آرگنائزیشن آف تامل ایلم
پاپولر لبریشن آرمی
پرائما لائن
پراؤڈ بوائز
راس کمبونی بریگیڈ
راس کمبونی تحریک
رئیل آئرش ریپبلکن آرمی
ریڈ بریگیڈز
ریڈ بریگیڈ فائٹنگ کمیونسٹ پارٹی
ریڈ بریگیڈ گوریلا پارٹی
ریڈ بریگیڈ والٹر الاسیا
ریوولوشنری آرمڈ فورسز آف کولمبیا(FARC)
رائز ابوو موومنٹ
ریاض صالحین ریکونائسنس اینڈ سبوتاژ بریگیڈ
رشین امپیریل موومنٹ
سیکنڈ سورن یونٹ (SSU)
سپاہ صحابہ پاکستان
شریعہ کمیٹی آف انصار السنۃ
ساؤتھرن فرنٹ
سپیشل پرپز اسلامک رجمنٹ
سقور الشام
طالبان
تمل ایلم لبریشن آرگنائزیشن
تحریک نفاذ شریعت محمدی
تحریک طالبان پاکستان
یونائیٹڈ سیلف ڈیفنس فورسز آف کولمبیا
یونائیٹڈ سیلف ڈیفنس فورس آف کولمبیا(اے یو سی)
زین گروپ

Roznama Jeddojehad
+ posts