لاہور(جدوجہد رپورٹ) کراچی، صوابی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش اور بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ کراچی کے کئی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
شہریوں کا شکوہ ہے کہ 14سے 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی دی ہی نہیں جاری رہی اور بھاری بل بھیجے جا رہے ہیں۔
پختونخوا کے ضلع صوابی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف سیاسی، مذہبی، سماجی تنظیمیں اور شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور میں بھی مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کی بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کئے جا رہے ہیں۔