Month: 2023 جون

[molongui_author_box]

غربت اور عورتوں کی حالت زار آج کے اہم مسائل ہیں: فرزانہ راجہ

ے نظیرانکم سپورٹ پروگرام(BISP) کی سابق چئیرفرزانہ ر ا جہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی غربت اور عورتوں کی حالت زار آج ملک کے اہم مسائل ہیں۔ان کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان میں غربت کے خاتمے اور عورتوں کی فلاح کے پروگرام BISPکوسماجی کاوشوں کا ایک شفاف پروگرام قرار دیتے ہیں کیوں کہ اس کامیاب پروگرام کے فوائد اب عام لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔

ضروری اعلان: ڈاکٹر قیصر عباس ’جدوجہد‘ کے مدیر اعلیٰ کے فرائض سر انجام دیں گے

ڈاکٹر قیصر عباس روزنامہ جدوجہد کے بانی اراکین میں شامل ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے صحافت کرنے کے بعد پاکستان کے سرکاری ٹیلیویژن چینل پی ٹی وی میں بطور نیوز پروڈیوسر کام کرتے رہے ہیں۔ جنرل ضیاء الحق کے دور میں امریکہ منتقل ہو گئے تھے، وہیں سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔

عید مبارک اور اعلان تعطیل

عید کے موقع پر جدوجہد ٹیم کے ارکان عید تعطیلات کے سلسلہ میں اپنے قارئین سے ایک ہفتہ کی رخصت لیں گے۔ 29جون 2023ء سے 06 جولائی2023تک تک ’جدوجہد‘کی اشاعت نہیں ہو گی۔ آئندہ شمارہ 07 جولائی (بروز جمعہ)پوسٹ کیا جائے گا۔

تیتری نوٹ: خونی لکیر پر جاری خون کی ہولی

اس واقعہ نے جہاں دونوں طرف کی قاتل افواج کے چہرے کو ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے، وہیں اس واقعہ نے خطہ جموں کشمیر میں بسنے والی عوام کی زندگیوں کو اس غلامی سے نجات دلانے کے سوال کو سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ بھارتی ہندو انتہا پسند وزیراعظم نے 22 سے 24 مئی تک جی 20 رکن ممالک ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس جھیل ڈل کے کنارے پر منعقد کر کے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ جموں کشمیر کو ہم ترقی کا راستہ فراہم کریں گے۔

پریگوزن کی ناکام مسلح بغاوت کو روسی بایاں بازو کیسے دیکھتا ہے؟

لاہور (جدوجہد رپورٹ) یوکرین کے خلاف روس کی جنگ نے 23 جون کو ایک حیرت انگیز موڑ اختیار کیا، جب ویگنر پرائیویٹ ملٹری کمپنی سے تعلق رکھنے والے روسی حکومت سے منسلک کرائے کی فوج کے ہزاروں فوجیوں نے واپس سرحد پار کر کے ماسکو کی طرف مارچ شروع کر دیا۔

اسٹیبان وولکوف اور لیون ٹراٹسکی کی جدوجہد جاری رکھیں گے: فورتھ انٹرنیشنل

ہم ڈان اسٹیبان کو الوداع کرتے ہوئے نہ صرف میکسیکو میں لیون ٹراٹسکی ہاؤس میوزیم کے کام کے تسلسل کی حمایت کرنے کا عہد کرتے ہیں، بلکہ ان کی زندگی بھر کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ ہم اپنے انقلابی استاد کی سیاسی میراث کو محفوظ بنانے اور اسے فروغ دینے کا بھی عہد بھی کرتے ہیں۔

اسرائیل نے فلسطین پر مکمل قبضہ کرنے کی کوششیں تیز کر دیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) رواں ہفتے اسرائیل نے تقریباً 20 سالوں میں پہلی بار تنازعات میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں سے فلسطینیوں پر کئی حملے کئے ہیں۔ ان میں مغربی کنارے کے اندر امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر گن شپ تعینات کرنا اور ہدف بنا کر قاتلانہ فضائی حملہ کرنا بھی شامل ہے۔

ٹائٹن آبدوز کی نسبت یونانی جہاز حادثے کو بہت کم کوریج ملی

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق گزشتہ ہفتے یونان کے ساحل پر ایک اوور لوڈڈ ماہی گیری کی کشتی الٹنے سے 700 سے زائد تارکین وطن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈوبنے والے تارکین وطن کے زندہ بچنے کی توقعات کم ہونے کے باوجود تلاش اور بچاؤ کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔ دوسری طرف یونانی کوسٹ گارڈ کو کشتی ڈوبنے سے پہلے مسافروں کو بچانے میں مدد کرنے میں ناکامی پر عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔