Day: جون 1، 2023

[molongui_author_box]

’مارکس سے خائف لوگ‘

’مارکس سے خائف لوگ‘ ایک انتہائی دلچسپ کتاب ہے، جو پاکستانی سماج، اسکی سیاست، ریاست، پاپولر کلچر اور صحافت کا مارکسی نقطہ نظر سے تجزیہ کرتی ہے۔ مختلف تبصروں کے اس مجموعے کے مصنف عامر رضا کا کمال یہ ہے کہ وہ دقیق تھیوریٹکل سوالوں پر بحث کوانتہائی آسان اور عام فہم زبان میں پیش کرتے ہیں، یا یوں کہیں کہ یہ کتاب مصنف کی گہری سماجی نظراور داستان گوئی کی باکمال صلاحیتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ جس میں حکمران طبقات کی طرف سے تخلیق کردہ بیانیوں کو ڈی کنسٹرکٹ کرتے ہوئے مذہب، نظریے اورسیاست کو پرکھنے کا ایک متبادل نقطہ نظرپیش کیا گیا ہے۔

پونچھ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی پر ٹیکسوں کیخلاف شٹر ڈاؤن

راولاکوٹ انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور پونچھ ڈویلپمنٹ فورم کی اپیل پر بدھ کے روز پونچھ ڈویژن کے مختلف شہروں اور بازاروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ ضلع پونچھ میں راولاکوٹ، تھوراڑ، پانیولہ، جھنڈاٹھی، پاک گلی، مجاہد آباد، علی سوجل، کھائی گلہ، علی سوجل، کہوکوٹ، چک میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی، جبکہ منگ، باغ، ہولاڑ اور دیگر علاقوں میں جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

اعداد و شمار کا دھوکہ: ڈالر کی غیر حقیقی شرح تبادلہ پر بجٹ کی تیاریاں جاری

پاکستان کی وفاقی حکومت نے نیا بجٹ تیار کرنے کیلئے ڈالر کی شرح تبادلہ 290 روپے فی ڈالر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بظاہر اس اقدام کا مقصد آمدہ مالی سال میں کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی کی مارکیٹ کی توقعات کو کنٹرول کرنا ہے۔ تاہم یہ اقدام انتہائی غیر یقینی معاشی ماحول کے پیش نظر بجٹ کی فزیبلٹی کے بارے میں مزید خدشات کو جنم دے رہا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 40 سینئر بیوروکریٹ ایک سال سے لائن حاضر

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں کم از کم 40 سینئر بیوروکریٹ تقریباً آن سپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) ہیں۔ ان افسران میں گریڈ 22 کے 9 اور گریڈ 21 کے 8 افسران بھی شامل ہیں۔ او ایس ڈی کا مطلب ہے کہ ان کی فی الحال کوئی پوسٹنگ نہیں ہے۔ وہ بغیر کوئی کام کئے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔