صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم سی پی جے نے بھارتی صحافی کے کے شاہینہ اورتین دیگر ملکوں کے صحافیوں کو اس سال کاانٹر نیشنل پریس فریڈم ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ شاہینہ ایک عرصے سے آؤٹ لک میگزین کی سینئر مدیر کی حیثیت سے خواتین کے مسائل، انسانی حقوق، اقلیتوں کے مسائل اور پس ماندہ لوگوں کے موضوعات پر کام کررہی ہیں۔
