پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے صدر کے دستخط سے سرکاری ملازمین کے احتجاج کو روکنے کیلئے ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق ہڑتال کرنے، ہڑتال یا احتجاج پراکسانے، دفتر کی تالہ بندی کرنے یا کام سست کرنے پر ملازمت سے برطرفی کی سزا دی جائے گی۔ یہ آرڈیننس رجسٹر ڈ اور غیررجسٹرڈ تنظیمات اور ایسوسی ایشنوں پر لاگو ہو گا۔
