خبریں/تبصرے


بلوچ خاتون شاعرہ کراچی سے، گزین بلوچ ساتھی سمیت کوئٹہ سے لاپتہ

حبیبہ پیر جان بلوچ کا تعلق بلوچستان کے علاقے تمپ سے بتایا جا رہا ہے اور وہ کراچی میں مقیم تھیں۔ تاحال حکومت اور سکیورٹی اداروں کے حوالے سے ان کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔ تاہم ان کی بازیابی کیلئے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے۔

راولپنڈی: میونسپل لیبر یونین کا احتجاج رنگ لے آیا، تمام عارضی ملازمین مستقل

176 سینٹری ورکرز کے آرڈر جاری، اگلے مرحلے میں دیگر 968 ملازمین بھی ریگولر ہوں گے۔ مزدور رہنماؤں کی جانب سے راجہ عبدالمجید، جاوید احمد، راجہ ہارون رشید اور پادری شاہد رضا کی کاوشوں کو خراج تحسین۔

پیرکوہ: مُردوں کو غسل دینے کے لئے بھی پانی میسر نہیں رہا

ہیضے کی وبا اچھے حالات میں بھی انتہائی خطرناک ہوتی ہے، لیکن پانی کی شدید قلت اور مناسب صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کی کمی کے ساتھ مل کر یہ تباہی کا نسخہ بن سکتی ہے۔ یہی کچھ بلوچستان کے وسیع و عریض ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں ہو رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) کی ایک بڑی سہولت سمجھا جانے والا یہ دور دراز کا قصبہ پانی کی شدید قلت کے ساتھ وبا پھیلنے کی دوہری پریشانی کا سامنا کر رہا ہے۔

کابل: پاکستانی طالبان سے جنرل فیض حمید کی قیادت میں مذاکرات

حکومتی ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ایسے لوگ جو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے، ان کی واپسی دہشت گرد تنظیموں کے اندر مصالحت کرنے والے عناصر تک پہنچنے کیلئے دو جہتی حکمت عملی کا حصہ ہے اور پاکستان ٹی ٹی پی، اس کے ساتھیوں اور کٹر عناصر کو تنہا کرنا چاہتا ہے۔

علی وزیر کو جیل میں رکھنے کے ریاستی ہتھکنڈے

محسن داوڑ کے مطابق علی وزیر کو جونہی موجودہ مقدمات میں ضمانتیں ملنا شروع ہوئیں، تو بوٹ بیسن پولیس تھانہ میں مئی 2018ء میں سربمہر (سیل) کی گئی ایک من گھڑت ایف آئی آر علی وزیر کو مزید عرصہ تک جیل میں رکھنے کیلئے ظاہر کی گئی ہے۔

یکساں قومی نصاب: ڈاکٹر عبدالسلام کا ذکر اقلیتوں میں بھی نہ ہو سکا

ڈاکٹر عبدالسلام کی قبر پر لگی ان کے نام کی تختی توڑنے سمیت پاکستان کی کچھ جامعات میں ان کے نام سے منسوب شعبہ جات کے نام تبدیل کئے جانے سمیت متعدد ایسے اقدامات ماضی میں بھی کئے گئے ہیں، جن کے ذریعے سے ڈاکٹر عبدالسلام کے نام اور کردار کو ان کی مذہبی شناخت کی وجہ سے مٹانے کی سازش ظاہر ہوتی ہو۔