خبریں/تبصرے


ہاؤسنگ سوسائٹیاں ملک کو قحط کی طرف دھکیل رہی ہیں

”زرخیز زمین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فروخت اور کسانوں کیساتھ حکومت کا رویہ آنے والے سالوں میں خوراک کے سنگین مسائل کا باعث بنے گا۔ پاکستان جیسے ملکوں میں زراعت اب منافع بخش کاروبار نہیں ہے، جہاں حکومتیں پورے زرعی شعبے کو فائدہ پہنچانے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے چند لوگوں کی جیبیں بھرتی ہیں۔ حکومت یوکرین اور روس سے بہت زیادہ قیمتوں پر گندم درآمد کر رہی ہے لیکن مقامی کسانوں کو امدادی قیمت دینے کو تیار نہیں ہے۔ یہ کسانوں کی حوصلہ شکنی ہے، انہیں اپنی زمین بیچنے اور دوسرے کاروبار تلاش کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔‘‘

200 اہلکار سرکاری اخرجات پر حج ادا کرینگے، 170 ملین خرچ ہوں گے

دستاویزات کے مطابق 200 لوگوں کی اس فہرست میں کل 16 ڈرائیور ہیں، جن میں سے 20 سے زیادہ لوگوں کی شناخت سکیورٹی گارڈ/گن مین/چوکیدار کے طو رپر کی گئی ہے اور فہرست میں تین سٹینو ٹائپسٹ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ باورچی، ٹیوب ویل ورکرز اور پمپ آپریٹرز بھی اس فہرست میں شامل ہیں، جو سعودی عرب جانے والے عازمین کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

عطا الرحمن مجھ سے نہیں، قوم سے معافی مانگیں: پرویز ہود بھائی

یونیورسٹیوں میں بدعنوانیوں کے ایک ایسے نظام کی ابتداکرنااور پروان چڑھانا جس کے نتیجے میں اکیڈیمک اہلیت بے معنی ہو گئی اور نمبر گیم اہم ہو گئی: آپ نے بھی ترقی کے لئے یہی حربہ استعمال کیا۔ آپ نے 27 کتابیں اور درجنوں مقالے (آپ کے سی وی کے مطابق) ایک ہی سال میں شائع کئے۔ یہ مطبوعات بینتھم سائنس پبلشرز نے شائع کیں۔ یہ بدنام زمانہ اشاعت گھر کراچی یونیورسٹی سے چلتا ہے۔ آپ اور اقبال چوہدری اس سے مالی طور پر مستفید ہوتے رہے ہیں۔ آپ کا شکریہ کہ اب پاکستانی یونیورسٹیوں میں بدعنوانی ایک معمول بن چکی ہے۔ کوئی حقیقی اکیڈیمک پاکستانی یونیورسٹی میں نہیں پڑھانا چاہے گا کیونکہ اس کا مقابلہ دھوکے بازوں سے ہوتا ہے اور دھوکے باز ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں۔

پاکستان: جی ڈی پی کا 40 فیصد سمگلنگ کی معیشت، ٹیکس چوری کا حصہ 6 فیصد

ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں سمگلنگ یا غیر قانونی تجارت کی وجہ سے پیدا ہونے والی شیڈو اکانومی کا حصہ جی ڈی پی کے تقریباً 40 فیصد کے برابر ہے، جبکہ جی ڈی پی کا 6 فیصد ہر سال ٹیکس کی مد میں چوری ہو رہا ہے۔ چائے، تمباکو، ٹائر، آٹو لبریکنٹس، فارماسیوٹیکلز اور رئیل اسٹیٹ سمیت پانچ دیگر شعبوں میں ہونے والی ٹیکس چوری جی ڈی پی کے 6 فیصد کے برابر ہے۔

بشریٰ بی بی کے تحائف کی شکایت ڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلے کا باعث بنی؟

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان نے عاصم منیر کو کچھ دیگر سیاسی ٹاسک دینے کی بھی کوشش کی، جو انہوں نے قبول نہیں کئے۔ تاہم ان تمام معاملات کے باوجود ان کے تبادلے کی فیصلہ کن وجہ ملک ریاض کے تحفے والی شکایت ہی ٹھہری۔