خبریں/تبصرے


طالبان حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کوبیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے رہے؟

’طلوع نیوز‘کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران حامد کرزئی نے کہا کہ انہوں نے جرمنی اور روس جانا تھا لیکن وہ نہیں جا سکے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انکے یہ دورے کیوں ممکن نہیں ہو پائے ہیں۔

ایران نیا دشمن؟

اس سے قطع نظر کہ ایران کا کوئی کردار ہے یا نہیں، ایک پڑوسی ملک کو مورد الزام ٹھہرانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ خارجہ پالیسی نیا موڑ لے رہی ہے۔

انجلینا جولی کا طالبان سے تمنا پرانی اور پروانہ ابراہیم خیل کی بازیابی کا مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ میں افغان خواتین کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں انہوں نے افغان خواتین کی جدوجہد کو تاریخی جرات قرار دیتے ہوئے سراہا اور پورپی پارلیمنٹ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں لڑکوں کے سکول دوبارہ کھولنے اور خواتین کے حقوق کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

مہنگائی بلند ترین سطح پر: ٹرانسپورٹ 23.05 فیصد، اشیائے ضروریہ 15.57 فیصد مہنگی

شہری علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر 13.57 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے، دیہی علاقوں میں یہ اضافہ 12.01 فیصد تک دیکھا گیا ہے۔
روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں شہری علاقوں میں 12.8 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 13.9 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
اشیائے خوردونوش کے علاوہ جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ان میں بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔