لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت کے معروف سیاسی قیدی بابا جان اور ان کے تیرہ ساتھیوں کی رہائی کے لئے غیر معینہ دھرنا جمعے کے روز پانچویں دن میں داخل ہو گیا۔ اس دھرنے میں اسیر کارکنوں کے اہل خانہ کے علاوہ ہزاروں لوگ شریک ہیں۔
اس موقع پر ایک سوشل میڈیا آؤ ٹ لیٹ سے بابا جان کی والدہ اور بہن نے بات چیت کی۔ مندرجہ ذیل ویڈیو میں ان کا موقف سنا جا سکتا ہے۔
بابا جان کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ سخت بیمار ہیں مگر حکومت ان کے بیٹے کو ان سے ملنے کے لئے پیرول پر بھی رہا نہیں کر رہی۔ بابا جان کی بہن کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ہماری والدہ سے ملے اور تسلیم کیا کہ بابا جان اور ان کے ساتھی بے گناہ ہیں۔