نازنین نیاز ہنزائی
بابا جان اور ان کے 13 ساتھیوں کی رہائی کے لئے شروع کیا جانے والا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا اور گذشتہ روز ہنزہ میں بطور احتجاج شٹر ڈاؤن بھی رہا۔
علی آباد میں ہونے والے دھرنے میں لوگ ریلیوں کی صورت میں شریک ہوتے رہے۔ یہ ریلیاں گلگت کے مختلف علاقوں سے دھرنے میں شرکت کے لئے پہنچیں۔ دھرنے سے ایڈوکیٹ احسان علی اور کامریڈ حیدر نے خطاب کیا۔
گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی منعقد کئے گئے۔ سکردو میں ایسے ہی ایک مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ آصف ناجی نے کہا کہ اگر بابا جان اور ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو سکردو سے گلگت تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔ یٰسین نگر میں بھی احتجاج ہوا۔
اطلاعات کے مطابق آج لاہور میں بھی بابا جان کی رہائی کے لئے احتجاج ہو گا۔