لاہور (جدوجہد رپورٹ) برطانوی شاہی خاندان میں 60ء کی دہائی تک بلیک اور براؤن رنگت کے افراد اور غیر ملکیوں کو گھریلو ملازم کے علاوہ کسی بھی کام کیلئے رکھنے پر پابندی کی پالیسی رائج تھی۔
ڈیموکریسی ناؤپر شائع ہونیوالی گارڈین کے حوالے سے ایک خبرکے مطابق بکنگھم پیلس کو برطانوی قوانین سے بھی استثنا حاصل تھا جو امتیازی سلوک کو روکتے ہیں۔
یہ انکشافات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب شاہی خاندان میگھن مارکل اور پرنس ہیری کے رواں سال مارچ میں ایک دھماکہ خیز انٹرویو کے بعد تنقید کی زد میں ہے۔ انٹرویو میں مارکل نے انکشاف کیا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے ان کے پیدا ہونے والے بچے کی رنگت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انٹرویو میں مارکل نے شاہی خاندان کے ساتھ رہتے ہوے ذہنی تناؤ اور جدوجہد سے متعلق بھی گفتگو کی تھی۔