سوشل ڈیسک
نامور اداکار عرفان خان گذشتہ روز انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بے شمار ٹیلی وژن ڈرامے بھی کئے۔ ایسے ہی ایک ٹیلی ڈرامے میں انہوں نے مخدوم محی الدین کا کردار ادا کیا۔
بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے رکن، مخدوم محی الدین شاعر انقلاب کہلاتے تھے اور ان کی انقلابی نظمیں بھارت کے بائیں بازو کے جلسوں میں آج بھی مقبول عوامی ترانوں کے طور پر گائی جاتی ہیں۔ وہ انجمن ترقی پسند مصنفین کے بانی رکن تھے۔ آندھرا پردیش کی ریاستی اسمبلی کے رکن اور حزب اختلاف کے رہنما بھی رہے۔ وہ ان کمیونسٹ رہنماؤں میں سے تھے جو آزادی کے فوری بعد منتخب ہو کر اسمبلی میں پہنچے۔ ان کی مقبولیت آندھرا پردیش تک محدود نہیں تھی، وہ پورے ہندوستان کے مقبول انقلابی رہنما تھے۔
مندرجہ ذیل ویڈیو ان دونوں عظیم آرٹسٹوں کو ایک خراجِ عقیدت ہے!
آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔