خبریں/تبصرے

حقوق خلق موومنٹ کی پہلی پنجاب کانگرس 26 ستمبر کو ہو گی

لاہور (جدوجہد رپورٹ)اتوار 26 ستمبر 2021 کو حقوق خلق موومنٹ کی پہلی کانگرس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس تنظیم کا آغاز 2017 میں نوجوان ساتھیوں کی قیادت میں کیا گیا تھا۔
 
اتوار کو حقوق خلق موومنٹ کی پہلی صوبائی کانگرس کا انعقاد ہورہا ہے۔ اس موقع پر پنجاب بھر سے ٹریڈ یونین رہنما، اسٹوڈنٹ لیڈر، وکلا، ڈاکٹر اور دیگر مزاحمتی تحریکوں کے ساتھی شریک ہوں گے۔ لیبر قومی موومنٹ کے رہنما بابا لطیف انصاری اور انکے ساتھی اور عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب اور پوتی سارہ جالب سمیت کئی نئے ساتھی ہماری تحریک کو جوائن کررہے ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار پیپلز رائٹس کے کنوینر عرفان مفتی بھی حقوق خلق موومنٹ میں شامل ہو چکے ہیں۔
 
کانگرس میں حقوق خلق موومنٹ کا تعارف دینے کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور بےروزگاری کے خلاف تحریک چلانے کے علاوہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
 
وقت آگیا ہے کہ محنت کشوں کی مظبوط اور مقبول تنظیم بنائی جائے جو الیکشن میں ایک متبادل پیش کرے۔ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ اگر عوام یں اتحاد اور شعور آجائے تو وہ بڑے سے بڑے برج کو الٹا سکتے ہیں۔ پاکستان میں یہ تاریخ دہرانے کا وقت آگیا ہے۔
 
حقوق خلق موومنٹ قیادت نے پچھلے پانچ سال میں لاھور اور پنجاب میں خاص طور پر طلبہ اور نوجوان تحریک کو ترقی پسند بنیادوں پر منظم کرنے میں اھم کردار ادا کیا ہے۔ کئی سالوں سے طلبہ یک جہتی مارچ میں ہزاروں کی شرکت ہوئی ہے۔ عورت مارچ سے کر ماحولیاتی انصاف مارچ منظم کرنے میں پورا حصہ ڈالا ہے۔ بائیں بازو کی روایات کو جاری رکھتے ہوئے فیض امن میلہ اور جالب عوامی میلے کا بھی مسلسل اھتمام کرتے ہیں۔
 
کانگرس کا باقاعدہ آغاز اتوار کو سہ پہر چار بجے ہو گا جس میں تنظیم کے ممبران شریک ہوں گے جبکہ اوپن سیشن شام چھ بجے ہو گا۔
Roznama Jeddojehad
+ posts