سوشل

آج کی ویڈیو: سویڈن میں ’کشمیر یکجہتی‘ مظاہرے پر حملہ

سوشل ڈیسک
اتوار کے روز سویڈن کے ساحلی شہر مالمو میں جو ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے، نارڈک کشمیر آرگنائزیشن (این کے او) کے زیرِ اہتمام ایک مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے کا مقصد کشمیر میں ہونے والی بھارتی زیادتیوں کے خلاف وادی کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار تھا۔ مظاہرے میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس دوران درجن بھر افراد پاکستان کا جھنڈا لے کر آ گئے اور مظاہرین سے الجھ پڑے۔ گھس انداز بضد تھے کہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ لگایا جائے۔ دیکھئے اس ویڈیو میں:


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


 

Social Desk
+ posts