خبریں/تبصرے

زندگی بچانے والی 146 ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

لاہور(جدوجہد رپورٹ) پاکستان کی نگران وفاقی کابینہ نے جمعرات کو146زندگی بجانے والی ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظورے دی ہے۔ کابینہ اجلاس کی صدارت عبوری وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کی۔

’ڈان‘ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سفارش وزارت قومی صحت نے عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کئی جان بچانے والی ادویات کی مسلسل قلت نے مارکیٹ میں سمگل شدہ ادویات کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ مریض ضروری ادویات خریدنے کیلئے ان کی اصل قیمت سے تین سے پانچ گنا زائد قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

262ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کے معاملے پر دوائیوں کے بحران نے ملک کے بیشتر حصوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts