خبریں/تبصرے

وفاقی حکومت کے قرضے 70 ہزار 366 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

لاہور(جدوجہد رپورٹ) پاکستان کی وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70ہزار 366ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ جولائی سے نومبر2024کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک ہزار452ارب روپے، جبکہ نومبر کے ایک مہینے میں ایک ہزار252ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق دسمبر 2023 سے نومبر 2024 کے ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 6 ہزار 975 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70 ہزار 366 ارب روپے رہا،جس میں مقامی قرضہ 48 ہزار 585 ارب روپے اور بیرونی قرضے کا حصہ 21 ہزار 780 ارب روپے تھا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts