لاہور (جدوجہد رپورٹ) اگر فوری طور پر ناگزیر اقدامات نہ کئے گئے تو اگلے بیس سالوں میں سمندروں کے اندر پلاسٹک کا حجم تین گنا بڑھ جائے گا۔
اس بات کا انکشاف سائنسی جریدے ’سائنس‘میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق 2040ء تک پلاسٹک کا حجم 29 ملین ٹن ہو گا۔
جریدے کے مطابق اگر سمندروں کو پلاسٹک سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتوں اور مختلف کمپنیوں کی جانب سے اعلان کردہ منصوبوں پر عمل درآمد ہو بھی جائے تو بھی صرف سات فیصد کمی واقع ہو گی۔
اس حجم کو سمجھنے کا ایک پیمانہ یہ ہے کہ اگر اتنا پلاسٹک ساحل پر پڑا ہو تو دنیا بھر میں ساحل پر ہر ایک میٹر کے فاصلے پر 50 کلو پلاسٹک کا ڈھیر لگا ہو گا۔