لاہور (جدوجہد رپورٹ) سندھی سجاگ فورم سے وابستہ سارنگ جوئیو جنہیں 11 اگست کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے اپنے گھر سے اٹھا لیا تھا، گذشتہ روز واپس اپنے گھر پہنچ گئے۔
14 اگست کو ان کے والد تاج جوئیو کو ریاست کی جانب سے تمغہ حسن کاکردگی دینے کا اعلان کیا گیا جسے انہوں نے واپس کر دیا۔ اس خبر نے سارنگ جوئیو کے کیس کو ایک قومی موضوع بنا دیا۔
سارنگ جوئیو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے متحرک ہیں اور ایک یونیورسٹی میں ریسرچ سکالر ہیں۔