سوشل

آج کی ویڈیو: ٹراٹسکی کی مارکس سے ملاقات

سوشل ڈیسک

2015ء میں ارجنٹینا میں کارل مارکس کے نظریات بارے ایک منی سیریل بنائی گئی۔ مندرجہ ذیل ویڈیو کلپ میں ایک فیکٹری کے مزدور، جنہیں ایک انقلابی خاتون یونین میں منظم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ’کیمونسٹ مینی فیسٹو‘ کا مطالعہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایک مزدور یہ نقطہ اٹھاتا ہے کہ سوشلزم قابلِ عمل نہیں اور سوویت یونین میں سوشلزم کی ناکامی کا معاملہ اٹھاتا ہے۔ اس اعتراض کے جواب میں سیریل کے مرکزی کردارکارل مارکس اور انقلابِ روس کے اہم رہنما لیون ٹراٹسکی کے مابین ایک تصوراتی مکالمے کا اہتمام کرتے ہیں۔

اس دلچسپ مکالمے کی مدد سے ’روس میں سوشلزم ناکام ہو گیا‘ کے اعتراض کا جواب دیا جاتا ہے۔ ہسپانوی زبان کے ان مکالموں کو انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

 


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Social Desk
+ posts