لاہور (جدوجہد رپورٹ) کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل کو راؤل کاسترو کے بعد کمیونسٹ پارٹی (پی سی سی) کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ اعلان پی سی سی کی 8 ویں کانگریس کے اختتام پر پیر کے روز کیا گیا۔ یہ کانگریس امریکی حملے کو ناکام بنانے کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔
ٹیلی سور کے مطابق راؤل کاسترو نے کہا کہ ”ڈیاز کینل کا انتخاب کسی جلد بازی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچ سمجھ کر کیا گیا انتخاب ہے۔ وہ ایک نوجوان انقلابی ہیں جن میں پارٹی اور ملک کی قیادت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ گزشتہ تین سال میں انہوں نے پارٹی، ریاست اور حکومت کے مابین ایک مربوط ٹیم تشکیل دی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بھی مشکل سے پہلے ایمانداری اور اتحاد کے ساتھ عوام اور کمیونسٹ ملی ٹینسی کی رہنمائی کرنا سیکھ لیں گے۔“
ڈیاز کینل کے بطور پارٹی سربراہ انتخاب کے ساتھ ہی آرمی جنرل نے پی سی سی سنٹرل کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری کی حیثیت سے اپنے کام کا آغاز کر دیا۔ راؤل کاستروکا کہنا تھا کہ ”میں فرض کی ذمہ داری سے مطمئن ہوں اور مجھے مستقبل میں اعتماد ہے۔ میں ایک ملی ٹینٹ کی حیثیت سے کام جاری رکھوں گا اور اپنی زندگی کے آخری وقت تک قوم کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔“
آٹھویں کانگریس کے دوران انقلاب کی تاریخی نسل نے نوجوان کمیونسٹوں کیلئے راستہ متعین کیا۔ اس کانگریس میں اراکین نے پی سی سی سنٹرل کمیٹی اور پارٹی کی آٹھویں کانگریس کے دوران، انقلاب کی تاریخی نسل نے نوجوان کمیونسٹوں کو راہ دی۔ اس تقریب میں، عسکریت پسندوں نے پی سی سی سنٹرل کمیٹی کی ممبر شپ کیلئے 60 سال اور پارٹی میں قائدانہ عہدوں کیلئے 70 سال کی حد عمر مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔