خبریں/تبصرے

ٹوئٹر پر فلسطین کی حمایت پر ایسوسی ایٹڈ پریس نے صحافی کو برطرف کر دیا

راولا کوٹ(نامہ نگار)عالمی میڈیا سروس ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اپنی ایک خاتون صحافی کو برطرف کر دیا ہے۔ ایملی وِلڈر خود ایک یہودی ہیں اور ’اسٹوڈنٹس فار جسٹس ان فلسطین‘ اور ’یہودی وائس فار پیس‘ کی رکن تھیں، انہوں نے دو ہفتے قبل ہی ’اے پی‘ کو جوائن کیا تھا۔

ڈیموکریسی ناو کے مطابق ایملی وائلڈر کو سوشل میڈیا پر اسرائیلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے اور فلسطینیوں کے انسانی حقوق کا دفاع کرنے پر نوکری سے برطرف کیا گیا۔

ایملی وِلڈر کی برطرفی پردنیا بھر میں ’اے پی‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خاتون صحافی کو دوبارہ نوکری پربحال کرنے اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts