لاہور (جدوجہد رپورٹ) گذشتہ روز افغانستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر طالبان کی پریڈ دکھائی گئی۔ اس پریڈ میں ہتھیاروں کی نمائش کی گئی جن میں خود کش جیکٹس، کاروں میں نصب کئے جانے والے بم اور آئی ای ڈیز وغیرہ بھی شامل تھے۔
اس پریڈ اور ان ہتھیاروں کی نمائش پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف افغان صحافی بلال سروری نے کہا کہ بیس سال تک افغان شہری ان بموں اور خود کش حملوں کا نشانہ بنتے رہے اور ان کی نمائش افسوسناک ہے۔
ویڈیو ذیل میں دی جا رہی ہے: