لاہور (جدوجہد رپورٹ) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے کہا ہے کہ وہ پروپیگنڈہ سے باز رہیں اور افغانوں کی ترجمانی کی کوششیں بند کریں۔
حامد کرزئی نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ ’افغانستان سے پاکستان کو دھمکیاں ایک واضح پروپیگنڈہ ہے، معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے اور داعش کا خطرہ پاکستان سے افغانستان کو ہے۔‘
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں عمران خان کے خطاب کے جواب میں حامد کرزئی نے انہیں افغانستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا اور اسے ’افغانوں کا اندرونی معاملہ‘ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں دنیا کو خبردار کیا تھا کہ اگر دنیا بروقت کارروائی کرنے میں ناکام رہی تو افغانستان ممکنہ طور پر انسانی تاریخ کا سب سے بڑا بحران بن سکتا ہے۔