لاہور (جدوجہد رپورٹ) معروف دانشور اور میڈیا سکالر ڈاکٹر مہدی حسن کی یاد میں تعزیتی ویبینار 11 مارچ کی سہ پہر ساڑھے 3 بجے منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ ویبینار ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا۔ ویبینار میں اندرون و بیرون ملک سے معروف شخصیات ڈاکٹر مہدی حسن کی خدمات کو خراج پیش کریں گی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر مہدی حسن پاکستان کے معروف بائیں بازو کے صحافی، میڈیا سکالر اور ماہر تعلیم تھے۔ طویل عرصہ تک شعبہ تدریس سے منسلک رہنے کے علاوہ سوشلسٹ نظریات، انسانی حقوق، آزادی اظہار، اقلیتوں کے حقوق اور جمہوری آزادیوں کیلئے آواز اٹھاتے رہے۔ وہ طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد 23 فروری کو وفات پا گئے تھے۔