خبریں/تبصرے

’بی وی ایچ‘ کے 183 برطرف سینٹری ورکرز کوبحال کیا جائے

بہاول پور (آن لائن رپورٹ) 23 اگست 2019ء’بی وی ایچ‘ کے سینٹری ورکرز کااسلامی کالونی میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ندیم پطرس، صدرسینٹری ورکرز بی وی ایچ ہسپتال بہاول پور، نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مینارٹی متحدہ محاذ پاکستان بہاول پور بشپ نعیم عیسی نے کہاکہ”183 سینٹری ورکرز کو فاقہ کشی پرمجبور کر دیا گیا ہے“۔ انہوں نے مزدوروں کی اس فاقہ کشی کا ذمہ دار بہاول پورانتظامیہ کو ٹہرایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”پاکستان میں اقلیتیں ظلم وجبر کاشکارہیں جس کی مثال ہمارے سامنے ان سینٹری ورکرز کی صورت میں موجود ہے جنہیں بحال نہیں کیا جا رہا۔ ان مزدوروں کی بحالی تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔“

ندیم پطرس نے کہاکہ”ہم اپنے حقوق کیلئے ہردروازے پردستک دیں گے اوراگرہمیں یہاں انصا ف نہ ملاتو انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رابطہ کریں گے۔“

اقلیتی کونسلرہارون مسیح جارج نے کہاکہ”ہما ری برادری پہلے ہی پسی ہوئی ہے، موجودہ حکومت ہمیں دیوارسے نہ لگائے۔ اگر سینٹری ورکرز کو فوراًبحال نہ کیاگیا تو بھوک ہڑتال کی جائے گی۔“

اجلاس میں کلیم عباس، دانش بابر، بابرمسیح، عمرمسیح، مشتاق مسیح، جان صادق، سلوسٹریوسف، سنیل ندیم، گلفام ندیم، وسیم الیاس، انیل الیاس، شمشادسنی، دائم دانیال، چاندرتن، وکی، روفن، دانش اور پاسٹرظفراقبال بھٹی نے بھی شرکت کی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts