خبریں/تبصرے

حیدرآباد: طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ریلی

حیدر آباد (منیش دھارانی) مورخہ 21 ستمبر 2019ء کو طلبہ یونین کی بحالی کے لئے یوتھ ایکشن فورم کے زیر اہتمام سندھ میوزم سے حیدرآباد پریس کلب تک ہزاروں طلبہ و طلبات نے ریلی نکالی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ طلبہ یونین کو بحال کیا جائے جوکہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے کیونکہ طلبہ یونین کی بحالی ہی وہ واحد حل ہے جس سے وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فیسوں میں اضافے، ہاسٹلزمیں سہولیات کی عدم دستیابی اورسندھ میں لائبریریوں کی کم تعداد کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

ریلی میں موجود شرکا کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ سیاست کی پابندی کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس سے نا صرف طلبہ سے سوال کرنے کا آئینی حق چھینا گیا ہے بلکہ طلبہ سے تمام تر سہولیات بھی چھینی گئی ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts