Day: مارچ 6، 2025


علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور، آج رہائی کا امکان

سابق ممبر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی ایم علی وزیر کی انسداد دہشت گردی عدالت سکھر نے ایک آخری ایف آئی آر میں بھی ضمانت منظور کر لی ہے۔ بدھ کے روز عدالت نے علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم بنک کا وقت ختم ہوجانے کی وجہ سے ضمانتی مچلکے جمع نہیں ہو سکے۔ آج ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ان کی رہائی کا امکان ہے۔

صرف ایک روز میں 41 بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا: ماہ رنگ بلوچ

دو روز قبل ماہ رنگ بلوچ نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی جبر ایک بے لگام گھوڑے کی طرح تمام انسانی حقوق کو روند رہا ہے۔ جبری گمشدگیاں، جعلی مقابلے، ٹارگٹ کلنگ اور بلوچ نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ آج بلوچستان میں ریاستی جبر اپنی انتہا کو چھو رہا ہے۔ ان مظالم میں پاکستان کے تمام ادارے برابر کے شریک ہیں اور آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ گزشتہ 7دہائیوں سے بلوچستان میں ایک ہولوکاسٹ جاری ہے، جس پر عالمی برادری بھی چشم پوشی کر رہی ہے۔

آصف جاوید کے قاتلوں کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے: فاروق طارق

حقوق خلق پارٹی کے صدر فاروق طارق نے کہا ہے کہ آصف جاوید کی موت پاکستان کے عدالتی نظام پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیسلے پاکستان نے آصف جاوید کو بغیر کسی انکوائری اور نوٹس کے نوکری سے نکال دیا تھا۔ وہ چھ بچوں کے والد تھے، انصاف کے حصول کے لیے انہیں اپنا گھر اور گاڑی بیچنی پڑی، مگر پھر بھی انہیں انصاف نہ مل سکا۔