امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکوروبیو نے کیوبا میں سرکاری اہلکاروں اور دنیا بھر ایسے تمام افراد کے لیے ویزا پابندیوں کا اعلان کیا ہے، جو کیوبا کے بیرون ملک طبی امدادی پروگرام کے ساتھ منسلک ہیں۔ 25فروری کو جاری کیے جانے والے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں واضح کیا گیا کہ اس پابندی کا دائرہ کار موجودہ اور سابق اہلکاروں اور ایسے افراد کے قریبی خاندان کے لوگوں تک ہوگا۔
