یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے ساتھ جڑے سامراجی تضادات کے حوالے سے بالخصوص جنوب ایشیاء اور بالعموم دنیا بھر میں بائیں بازو کی رائے منقسم رہی ہے۔ روس نواز بائیں بازوکے رہنماؤں نے پہلے پہل روس کو جارح تسلیم کرنے سے ہی انکار کیا اور یوکرین کی چند ہفتوں میں فتح کی پیش گوئی کر دی۔ بعد ازاں بدلتے حالات کے ساتھ ساتھ روس نوازبائیں بازو کے موقف میں بھی تبدیلی آتی گئی، لیکن ہر نیا تناظر چند ہی روز میں غلط ثابت ہوتا آیا ہے۔
