گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے شہر چلاس میں جاری احتجاج بدھ کو اس وقت شدت اختیار کر گیا جب مشتعل مظاہرین واپڈا اور دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والی نجی کمپنیوں کے دفاترمیں گھس گئے اور حکام کو دھمکیاں دیں کہ وہ اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں اور عمارتوں کو تالے لگانے سے پہلے خالی کر دیں۔
