Day: مارچ 1، 2025


بنگلہ دیشی طلبہ نے ’این سی پی‘ کے نام سے سیاسی جماعت بنا لی، ناہید اسلام کنونیئر نامزد

جولائی میں حسینہ واجد حکومت کے خلاف بغاوت کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسماعیل حسین کی بہن لیما اختر نے اعلان کیا کہ ناہید اسلام پارٹی کے نئے کنوینر ہونگے۔ ناہید اسلام طلبہ بغاوت کے26سالہ مقبول رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے، اب وہ نئی پارٹی کی قیادت کریں گے۔انہوں نے منگل کو عبوری حکومت سے استعفیٰ دے کر نئی پارٹی کی قیادت سنبھالی۔ ابتدائی طور پر پارٹی کی 150رکنی مرکزی کمیٹی نامزد کی گئی ہے۔

گزشتہ سال ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 32 ہزار 617 واقعات رپورٹ ہوئے

سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او) کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ سال2024کے دوران صنفی بنیاد پر تشدد کے 32617واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں ان واقعات کی تفتیش اور سزاؤں کی شرح کے انتہائی کم ہونے کو اجاگر کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتی نظام میں فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔