خبریں/تبصرے

بائیڈن مشی گن جیت گئے، لیکن 1 لاکھ ووٹروں کا غزہ پر جارحیت کے خلاف احتجاج

لاہور(جدوجہد رپورٹ)امریکی صدر جو بائیڈن نے مشی گن سٹیٹ میں ڈیموکریٹک پرائمری جیت لی ہے، تاہم 1لاکھ سے زائد لوگوں نے ’ان کمٹڈ‘ کیلئے ووٹ ڈالے، کیونکہ ووٹروں نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کیلئے بائیڈن کی حمایت پر احتجاج میں حصہ لیا ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق بائیڈن نے مشی گن میں تقریباً81فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ 13.3فیصد ووٹر ’ان کمٹڈ‘ تھے۔ حالیہ ہفتوں میں متعدد عرب امریکی گروپوں نے ووٹروں کو ’ان کمٹڈ‘ کا انتخاب کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔ ایک گروپ نے 10ہزار ووٹوں کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم انہوں نے اس تعداد سے 10گنا زیادہ ووٹ حاصل کئے۔

مشی گن کے بیلٹ پر درج امیدواروں میں سے ووٹر کسی ایک کو ووٹ دے سکتے ہیں، یا ’ان کمٹڈ‘ کا آپشن بھی پر کر سکتے تھے۔ مشی گن ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کے مطابق ’ان کمٹڈ‘ کو منتخب کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ووٹر پارٹی ووٹ کا استعمال کر رہا ہے، لیکن بیلٹ پر امیدواروں کے ساتھ پرعزم نہیں ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts