خبریں/تبصرے

خیبرپختونخوا: عوامی ایکشن کمیٹی قائم، بجلی تین روپے فی یونٹ حاصل کرنے کےلئے جدوجہد کا اعلان

مالاکنڈ(نامہ نگار)آج شاہی باغ پشاور میں عوامی ایکشن کمیٹی پختونخوا کا پہلا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اجلاس کے آغاز میں نظام باچا نے اجلاس میں شریک تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور سب ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔ جس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے اغراض ومقاصد بیان کئے ۔ اجلاس میں شریک افراد نے غفران احد ایڈووکیٹ کو متفقہ طور پر اجلاس کا صدر نامزد کیا ۔ اجلاس میں تمام مقررین اس بات پر متفق تھے کہ ایک عوامی تحریک کی اشد ضرورت ہے جو عوام کے سیاسی ،سماجی ، معاشرتی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں ۔

موجودہ وقت میں سب سے اہم مسلہ بجلی کے ٹیرف کا ہے۔ صوبہ پختونخوا میں 5000 سے 6000 میگاواٹ بجلی پانی سے پیدا ہوتی ہے اس لیے گھریلو صارفین کے لیے تین روپے فی یونٹ اور کمرشل صارفین کے لیے 5 روپے فی یونٹ ریٹ مقرر کیا جائے ۔

اجلاس میں ایک عبوری آرگنائزنگ کمیٹی منتخب ہوئی جو اپنے اپنے اضلاع میں عوام کو موبلائز کرے گے اور لوگوں میں اپنے حقوق کے حصول کے لیے آگاہی مہم چلائے گے ۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران کے طور پر تیمور کمال (مرکزی انفارمیشن سیکرٹری)، شکیل وحید اللہ (چارسدہ) تیمور خان (مالاکنڈ)، وسیم شاہ (صوابی), فقیر شاہ فقیر (نوشہرہ)، زر محمد ( مردان)، گل نواز ( مہمند ایجنسی) کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سٹیرنگ کمیٹی کے ارکان میں غفران احد ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر مشتاق ،اشونی کمار ، سلیمان یوسفزئی ،عامر آفریدی ، نظام باچا ، عثمان خلیل اور رحیم شاہ ایڈوکیٹ شامل ہونگے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت ہوگی ،جس میں وکلاء برادری ، سرکاری سکولوں کے اساتذہ ، تاجر برادری ، عوامی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر پر بھی اجلاس میں شریکِ تمام اراکین متفق تھے ۔عوامی ایکشن کمیٹی پختونخوا ایک مکمل سیاسی و۔ غیر جماتی تنظیم ہوگی اور پختونخوا کا ہر فرد اس کمیٹی کا ممبر ہوگا ۔

Roznama Jeddojehad
+ posts