راولپنڈی (جدوجہد رپورٹ)مورخہ 30 ستمبر دن 3 بجے راولپنڈی کچہری میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماجد رفیق، شکیل خان، یسین انجم ،سردار اقصان نواز، ظفر رزاق، ساجد امین، احسان تصدق، نزاکت ایڈووکیٹ، ادیب ایڈووکیٹ ، مدثر محبوب ایڈووکیٹ، نثار شاہ ایڈووکیٹ، خالد عزیز، عثمان طارق، اسد رضا، عمر عبداللہ، آصف رشید، وقار اعظم، رضوان رشید، توقیر ایڈووکیٹ، بلال ایڈووکیٹ ،حمزہ ارشد ایڈووکیٹ، رستم عباسی ایڈووکیٹ، عبدالقدوس ایڈووکیٹ، مشتاق ایڈووکیٹ، اسلم یسین، مشتاق خان ایڈووکیٹ، عقیل عارف ایڈووکیٹ، عاصم صیاد ایڈووکیٹ، ساجد ماگرے، نثار احمد انقلابی ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزادکشمیر میں جاری عوامی حقوق کی تحریک کی حمایت کی گئ۔ اجلاس میں آزادکشمیر میں حکومت کی طرف سے عوامی ایکشن کمیٹیز کے قائدین پر درج مقدمات کی مذمت کی گئ۔ اجلاس میں ریاستی جبر اور تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئ۔ اجلاس میں جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی راولپنڈی اسلام آباد کا قیام عمل میں لایا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کہ کمیٹی کے زیراہتمام بروز منگل3 بجے دن 3 اکتوبر راولپنڈی پریس کلب عوامی ایکشن کمیٹیز کی یکجہتی اور حمایت میں ریاستی تشدد اور جبر کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس مظاہرے کے لئے راولپنڈی اسلام آباد میں بھرپور کمپئین کی جائے گی اور بڑے پیمانے شرکت کی اپیل کی جائے گی۔
اجلاس میں کمیٹی کو عبوری طور پر چلانے کی ذمہ داری بطور کنوئینر مدثر محبوب ایڈووکیٹ کو دی گئ ہے۔ مورخہ 3 اکتوبر احتجاجی مظاہرہ کے بعد کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں کمیٹی کی آرگنائزنگ باڈی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ایک وٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس میں سرگرم لوگوں کو ایڈ کیا جائے گا ۔