خبریں/تبصرے

معاشی عدم مساوات کے خلاف ’عوامی اسمبلی‘ 29 اگست کو ملتان میں ہوگی

لاہور(پ ر)عدم مساوات کے خلاف اتحاد کے رہنما سہیل جاوید کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق چھوٹے کسانوں، دیہاڑی دار کھیت مزدوروں اور تنخواہ دار طبقے پر عدم مساوات اور معاشی ناانصافی کے مسلسل بڑھتے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے’عدم مساوات کیخلاف اتحاد‘نے 29 اگست کو دن 11بجے فیسٹا ہوٹل ملتان میں عوامی اسمبلی کے انعقاد کیا جا رہاہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہمارا ملک اس وقت ایک شدید معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ جس کے باعث نچلے، درمیانے طبقے اور محنت کش طبقے کے افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ موجودہ اور سابقہ سرمایہ دار حکومتوں کی معاشی، سیاسی اور سماجی پالیسیوں کے نتیجے میں معاشرے میں طبقاتی تفریق مسلسل بڑھ رہی ہے اور عدم مساوات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پریس ریلیز کے ذریعے عوام کو اس عوامی اسمبلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تقریب کے شرکاء پاکستان میں ’عدم مساوات کے خلاف اتحاد‘ کی کاوشوں سے آگاہ ہو سکیں گے اور اس اتحاد کا حصہ بن سکیں گے۔ ہمارے معاشرے کے محروم اور بے اختیار طبقات کے ہاتھ مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts