خبریں/تبصرے

13 سالہ بچے کو بلاسفیمی کے الزام میں 10 سال قید

عدنان فاروق

نائجیریا کی ریاست کانو میں 13 سالہ بچے عمر فاروق کو بلاسفیمی کے الزام میں 10 سال قیدسنا دی گئی ہے۔ یہ سزا گذشتہ ماہ سنائی گئی تھی مگر دو دن قبل سی این این کی جانب سے اس خبر کو جاری کیا گیا کیونکہ یونیسیف نے اس سزا پر عدالتی فیصلے کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

الزام یہ ہے کہ عمر فاروق نے دوست کے ساتھ بحث کے دوران خدا کے بارے میں کوئی ایسی بات کہہ دی جسے مذہبی عقیدے کے منافی سمجھا جاتا ہے۔ عمر فاروق کے گھر پر ہجوم نے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے عمر فاروق کی والدہ جان بچانے کے لئے ایک دوسری ریاست فرا ر ہو گئیں۔

عمر فاروق کے وکیل کولاالپینی نے کہا ہے کہ یہ سزا نہ صرف ملک کے آئین کے خلاف ہے بلکہ ایسے عالمی انسانی حقوق کے معاہدوں کے بھی خلاف ہے جن پر نائجریا نے دستخط کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ نائجیریا کی اس ریاست میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہاں شرعی عدالتیں بھی ہیں اور سیکولر عدالتیں بھی۔ عمر فاروق کے وکیل کے مطابق اس فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی تھی مگر 7 ستمبر کو اپیل مسترد ہو گئی۔ سی این این کے مطابق اسی عدالت نے کچھ عرصہ قبل ایک سٹوڈیو اسسٹنٹ یحیٰ شریف امینو کو موت کی سزا سنائی تھی۔

Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔