خبریں/تبصرے

یوکرین پر روسی جارحیت سے متعلق بائیں بازو کا مخمصہ

لاہور(جدوجہدرپورٹ)یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے ساتھ جڑے سامراجی تضادات کے حوالے سے بالخصوص جنوب ایشیاء اور بالعموم دنیا بھر میں بائیں بازو کی رائے منقسم رہی ہے۔ روس نواز بائیں بازوکے رہنماؤں نے پہلے پہل روس کو جارح تسلیم کرنے سے ہی انکار کیا اور یوکرین کی چند ہفتوں میں فتح کی پیش گوئی کر دی۔ بعد ازاں بدلتے حالات کے ساتھ ساتھ روس نوازبائیں بازو کے موقف میں بھی تبدیلی آتی گئی، لیکن ہر نیا تناظر چند ہی روز میں غلط ثابت ہوتا آیا ہے۔

حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ روا رکھے جانے والے تضحیک آمیز رویے کے بعدایک بار پر روس نوازبائیں بازو کی جانب سے ’وکٹم بلیمنگ‘ مبنی موقف اپنایا گیا ہے۔

’روزنامہ جدوجہد‘ کے انہی صفحات میں روس کی یوکرین پر جارحیت کے آغاز سے مسلسل اس ایشو پر لکھا گیا ہے۔ روس کی سامراجی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے،نیٹو اور امریکی سامراج کے توسیع پسندانہ عزائم اور یوکرینی حکومت کے کردار کی مذمت کی گئی ہے اور ساتھ ہی یوکرینی عوام کے دفاع کے حق کو نہ صرف تسلیم کیا گیا بلکہ یوکرین عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذیل میں یوکرین تنازع سے متعلق جدوجہد میں شائع ہونے والے چند مضامین کے لنکس قارئین کی دلچسپی کے لیے شیئر کیے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے سے اس تنازع سے متعلق سوشلسٹ موقف اور تناظرکو سمجھنے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے:

https://jeddojehad.com/archives/31535
https://jeddojehad.com/archives/30729
https://jeddojehad.com/archives/31104
https://jeddojehad.com/archives/30964
https://jeddojehad.com/archives/30760
https://jeddojehad.com/archives/30728
https://jeddojehad.com/archives/9032
https://jeddojehad.com/archives/34418
https://jeddojehad.com/archives/36350
https://jeddojehad.com/archives/30759

Roznama Jeddojehad
+ posts