خبریں/تبصرے

فلسطینیوں سے یکجہتی پر 2 اداکاراؤں کو فلموں سے نکال دیا گیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر امریکہ میں 2 اداکاراؤں کو فلموں سے نکال دیا گیا ہے۔ اداکارہ میلیسا بیریرا کوفلسطینی عوامی کی حمایت اور اسرائیل مخالف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر اسکریم فلم کے اگلے سیکوئل سے نکال دیا گیا ہے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ یہودیت دشمن ہیں۔

اداکارہ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر تبصرے کئے۔ انہوں نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ٹھہرانے والی سوشل میڈیا پوسٹیں شیئر بھی کیں۔

’بی بی سی‘ کے مطابق پروڈکشن کمپنی اسپائی گلاس نے کہا کہ کمپنی یہودیت دشمنی کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

دریں اثنا اداکارہ سوزن سارینڈن کو ان کی ہالی ووٹ ایجنسی نے فلسطین کی حمایت میں ریلی میں تقریر کرنے کے بعد ڈراپ کر دیا۔
تھیلما اور لوئیس میں اداکاری کرنے والی سارینڈن نے اپنی صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم میکسیکن اداکارہ بیریرا نے اپنے تبصروں کا دفاع کیا۔

انسٹا گرام پر انہوں نے لکھا کہ ”خاموشی میرے لئے آپشن نہیں ہے۔“

اسکریم فرنچائز کو 2022میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا، جس میں پانچویں فلم نے باکس آفس پر 137ملین ڈالر اور چھٹی فلم نے 169ملین ڈالر کی کمائی کی تھی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts