سوشل

آج کی ویڈیو: کرونا وائرس حفاظتی کٹس مہیا کرنے کے لئے ڈاکٹرز کی حکومت کو سوموار تک کی ڈیڈ لائن

سوشل ڈیسک

 اسلام آباد (روزنامہ جدوجہد) پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرونا وائرس سے نپٹنے کے لئے حکومت کی نااہلی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ابھی تک کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے لئے حفاظتی کٹس مہیا نہیں کی گئی ہیں اور اس معاملے میں حکومت کی  سنجیدگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس عمل سے لگایا جا سکتا ہے کہ پمز جیسے ادارے میں اس وبائی بیماری پر قابو پانے کے لئے آئسولیش وارڈ کے نام پر دس بستروں پر مشتمل ایک روم بنایا گیا ہے جس میں صرف دو ویںٹیلیٹرز دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس وبا کو سنجیدہ لیں، ماسک کا استعمال کریں، سینیٹائزر یا صابن سے باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں اور جتنا ہو سکے نقل و حرکت نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سوموار تک حکومت نے حفاظتی کٹس مہیا نہ کیں تو ہم اپنی اور عوام کی بھلائی کے لئے او پی ڈی بند کر دیں گے۔ آئیے اس ویڈیو میں مزید سنتے ہیں حکومت کی کارستنایاں اور ڈاکٹرز کا موقف:


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Social Desk
+ posts