خبریں/تبصرے

یوم مئی: محنت کشوں کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کا پوسٹر جاری

لاہور (پی ٹی یو ڈی سی/جدوجہد رپورٹ) یوم مئی ہر سال شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ تاہم اس سال یوم مئی تاریخی حوالوں سے اہم ترین ثابت ہوگا، جہاں کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں مفلوج ہیں تو وہی پر محنت کشوں پر تاریخی حملے کئے جا رہے ہیں۔ موجودہ وبا نے سرمایہ دارانہ نظام کے بحران کو عیاں کرنے مدد دی ہے۔ پوری دنیا میں بحران کا بوجھ پھر محنت کشوں پر ہی ڈالا جا رہا ہے۔

پاکستان میں بھی حالات زیادہ مختلف نہیں، سرمائے کے تحفظ کے لئے ریاست سرگرم ہے جبکہ محنت کشوں کے لئے زندہ رہنا مشکل ہو چکا ہے۔ وبا سے مرنا بھوک سے مرنے سے بہتر سمجھاجا رہا ہے۔ اس کیفیت میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث روایتی طریقے سے یوم مئی نہیں منایا جا سکتا۔

تاہم موجودہ دور کی ٹیکنالوجی کو بروکار لاتے ہوئے اس صورتحال میں بھی پی ٹی یو ڈی سی کی جانب سے ڈیجیٹل پوسٹر کے ذریعے انقلابی جدوجہد کا پیغام جاری کرنے کا مقصد سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کو تیز کرنا اور اس دن کو عہد تجدید کے طور پر مناتے ہوئے سماج میں سرخ سویرے تک جدوجہد جاری رکھنا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts