خبریں/تبصرے

کرونا بحران: غریب ممالک میں روزانہ 6 ہزار بچے ہلاک ہونے کا خدشہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) یونیسیف نے کہا ہے کہ کرونا بحران کے دوران غریب اور ترقی پذیر ممالک میں بچوں کی اموات بڑھ سکتی ہیں اور خدشہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 6000 بچے ہلاک ہو جائیں۔

یونیسیف کے مطابق یہ خطرناک صورت حال دو وجوہات کی بنا پر پیدا ہو سکتی ہے۔ اول، کرونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے ہسپتال کا نظام تباہ ہو سکتا ہے اور ممکن ہے بچوں کو ان بیماریوں کے لئے بھی ہسپتالوں میں علاج کی سہولت نہ مل سکے جو قابل علاج بیماریاں ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ کرونا بحران کی وجہ سے بچے کم خوراکی کا شکار ہو رہے ہیں۔

ادھر ’ڈیموکریسی ناؤ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں بچوں کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایتوں میں کمی آئی ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ اعداد و شمار حقیقت کے عکاس نہ ہوں کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچے سب کی نظروں سے اوجھل ہو گئے ہیں، اب بچوں کے اساتذہ، کوچ یا سوشل ورکر ان سے رابطے میں نہیں لہٰذا ٰ وہ نہیں بتا سکتے کہ بچوں کے ساتھ کیسا سلوک ہو رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts