کلاک عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رکھنے کیلئے باقی رہنے والے تخمینی وقت کی نشاندہی کرتی ہے۔
خبریں/تبصرے
ملکی اثاثے فروخت کرنے کیلئے تمام ’قوانین سے بالا‘ آرڈیننس منظور
اسی طرح کوئی بھی تفتیشی ایجنسی، اینٹی گرافٹ ایجنسی، قانون نافذ کرنے والی ایجنسی یا عدالت آرڈیننس کے تحت کسی تجارتی لین دین یا معاہدے میں کسی بھی شخص کی طرف سے کسی طریقہ کی خرابی یا بے ضابطگی کی انکوائری یا تحقیقات شروع نہیں کر سکتی، جب تک کہ معاہدے کے کسی بھی فریق کو دیئے گئے ناجائز فائدے سے اس طرح کے مالیاتی فائدے کے درمیان تعلق کے تصدیقی ثبوت کے ساتھ فائدہ موجود نہ ہو۔
جنگ پر دو ٹریلین ڈالر، تحفظ ماحولیات پر 100 ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں
مضمون کے مطابق جو پیسہ مغربی فوجوں پر صرف کیا جا رہا ہے وہ نہ صرف موسمیاتی اخراجات میں کمی کا باعث بنتا ہے بلکہ موسمیاتی تباہی کو بھی فروغ دیتا ہے۔
جموں کشمیر: پیپلز ریولوشنری فرنٹ (پی آر ایف) کا قیام، آرگنائزنگ کمیٹی نامزد
اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ اس خطہ کے وسائل پر اس خطے کے محنت کشوں کے جمہوری کنٹرول کے حصول، بیروزگاری کے خاتمے، تعلیم و صحت کی مفت سہولیات کے قیام، خواتین کی سماج کی ہر سطح پر برابری کی نمائندگی، بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر، بجلی و گیس کی مفت فراہمی سمیت بہتر ٹرانسپورٹ اور رہائش کی فراہمی سمیت اس خطے کے محنت کشوں کے حق خودارادیت کے حصول کے حوالے سے جدوجہد کو استوار کیا جائیگا۔
جموں کشمیر: آئینی ترمیم، ٹورازم ڈویلپمنٹ ایکٹ سمیت مظاہرین پر مقدمات کیخلاف احتجاجی تحریک
پاکستان کے زیر اہتمام جموں کشمیرمیں مجوزہ 15 ویں آئینی ترمیم، ٹورازم پروموشن ترمیمی ایکٹ کے ذریعے ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ناجائز ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کے خلاف وکلا، سیاسی جماعتوں اور عوامی ایکشن کمیٹیوں کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے۔
’پاک بھارت دشمنی جموں کشمیر کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے‘
انہوں نے لکھا کہ عوام کے اس پر امن احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے دونوں ممالک کی فوج اپنے اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے پر امن شہریوں کے خلاف بلا اشتعال تشدد اور فوجی کاروائی کا سہارا لے سکتے ہیں اور بعد میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کا کھیل شروع کر سکتے ہیں۔
اٹلی: وزیر اعظم عدم اعتماد کے بعد مستعفی
وزیر اعظم نے مسائل سینیٹ کے سامنے رکھے، تاہم فائیو اسٹار موومنٹ نے پھر وزیر اعظم کی حمایت سے انکار کر دیا۔ دائیں بازو کی اتحادی پارٹیوں نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہوئے وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ فائیو اسٹار کے بغیر نئی پالیسی ترجیحات کے تحت نئی انتظامیہ تشکیل دیں۔
یورپ میں گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1100 ہو گئی، لندن میں ماحولیاتی تباہی کیخلاف مظاہرہ
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق برطانیہ میں بھی ایک قومی ایمرجنسی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے اور برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔
طالبان کا افغانستان: 10 ماہ میں 900 سے زائد شہری ہلاکتیں، 218 غیر انسانی سزائیں
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے 65 انسانی حقوق کے کارکن متاثر ہوئے، جن میں سے 64 میں براہ راست ذمہ دار طالبان حکام تھے۔ ان میں سے 47 بلاجواز گرفتاریاں، 17 لاپتہ کئے جانے کے واقعات، 10 ناروا سلوک کے واقعات اور 17 واقعات دھمکیوں کے تھے۔
زکر برگ کی مودی سے محبت کے پیچھے 6 ارب ڈالر ہیں
یسے نفرت انگیز پیغامات کو پھیلانے کے لئے ہزارہا جعلی اکاونٹس کا سہارا لیا جا رہا تھا۔ یہ نفرت بھرے پیغامات اور جعلی اکاونٹس فیس بک کے معیار کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھے۔ فیس بک کی توجہ بھی دلائی گئی۔