ایران کے اصلاح پسند روزنامہ ’اعتماد‘ کے چیف ایڈیٹر پر حکام نے ایک سال کیلئے کسی بھی طرح کی صحافتی سرگرمی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق ایرانی حکام نے یہ اقدام گزشتہ سال ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔
Month: 2023 جولائی
روس: معروف مارکسی رہنما کو سوشل میڈیا پوسٹ پر قید کی سزا
کریمیا پل کے دھماکے کیلئے یوکرین کی مسلح افواج کو ملنے والی تحریک کے بارے میں انکی گفتگو کی بنیاد پر ان کے خلاف دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بورس کاگارلٹسکی روس میں بائیں بازو کے ایک مشہور نظریہ دان ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر اپنے کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی مشہور کتابوں میں ’Between Class and Discourse‘ اور ’From Empires to Imperialism‘ شامل ہیں، جو جدید سرمایہ داری کی ساخت اور بائیں بازو کی تحریک کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔
بنگلہ دیش: وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں
ہفتے کے روز بی این پی نے کہا کہ اس کے درجنوں حامی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جھڑپوں میں کم از کم 20 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق کم از کم 90 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صحافی تنویر چودھری کے مطابق گلیوں میں تناؤ واضح تھا، کیونکہ رہائشی مزید تشدد کی کوشش کر رہے تھے۔ حکمران عوامی لیگ نے اتوار کو جوابی مظاہرے کی کال دی ہے، جبکہ اپوزیشن نے پیر کو مزید عوامی تحریک کا اعلان کیا ہے۔
ناکام نظام کے بانجھ حکمران
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’ناکام نظام کے بانجھ حکمران‘
انقلاب روس کے بعد بالشویک حکومت نے عالمی قرضے واپس کرنے سے انکار کر دیا
شہباز شریف کی موجودہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضے کی تازہ قسط پر خوشی سے بغلیں بجا رہی ہے۔ روزنامہ جدوجہد اور مارکس وادی تحریک کا پاکستان میں مسلسل یہ موقف رہا ہے کہ عالمی قرضے واپس دینے سے انکار کیا جائے۔ یہ قرضے عوام کو ادا کرنے ہوتے ہیں اور ان قرضوں کے ہوتے ہوئے پاکستان کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔ عالمی قرضوں کے نتیجے میں صرف امیر طبقہ ترقی کرتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان قرضوں نے کبھی ختم نہیں ہونا، یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ تیسری اہم بات یہ کہ ان قرضوں پر پاکستان شائد اتنا زیادہ سود ادا کر چکا ہے کہ جو شائد اصل رقم سے زیادہ بنتا ہو۔ ویسے ہر غریب ملک کی یہی کہانی ہے۔
عالمی سطح پر درجہ حرارت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
جولائی کے دوران شدید موسم نے پوری دنیا میں تباہی مچا دی ہے۔ چین، امریکہ اور جنوبی یورپ میں درجہ حرارت ریکارڈ توڑ رہا ہے، جنگلات میں لگی آگ، پانی کی قلت اور گرمی سے متعلق بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایشیا موسمی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ قرار
پاکستان میں مون سون کی ریکارڈ بارشوں سے آنے والے سیلاب اور گلیشیئر پگھلنے سے 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، ملک کے بڑے حصے میں پانی بھر گیا اور مکانات سمیت نقل و حمل کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا۔
پاکستانی جمہوریت: ایک گھنٹے میں بغیر کورم پورا کئے 29 بل منظور
پاکستان کی قومی اسمبلی نے جمعرات کو ایک ہی دن میں بغیر کورم پورا کئے 29 بل منظور کئے۔ یہ بل منظور کئے جانے کے وقت حکمران اتحاد سے تعلق رکھنے والے صرف 15 اراکین اسمبلی ایوان میں موجود تھے۔
نائیجر میں فوجی بغاوت: جنرل ٹچیانی کو عبوری حکومت کا سربراہ نامزد کر دیا گیا
مغربی افریقی ملک نائیجر کے صدارتی محافظوں کے سربراہ عبدالرحمان ٹچیانی کو عبوری حکومت کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی یونٹ نے دو روز قبل جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدر محمد بازوم کا تختہ الٹ دیا تھا۔
جنسی ہراسگی کو منشیات کیس میں بدلنے کی حکمت عملی سے کیا حاصل کیا جائے گا؟
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’جنسی ہراسگی کو منشیات کیس میں بدلنے کی حکمت عملی سے کیا حاصل کیا جائے گا؟‘