خبریں/تبصرے

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے زیر اہتمام سری لنکا میں انسانی حقوق پر ویبینار

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سری لنکا میں سول وار کے بعد انسانی حقوق اور اقلیتوں سے سلوک پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان مسائل پر ملک کے معروف انسانی حقوق کے کارکن روکی فرنانڈو (Ruki Fernando) ایک زوم ویبینار میں اپنا تجزیہ پیش کریں گے۔ اس ویبینار کا اہتمام ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور سدرن متھوڈسٹ یونیورسٹی (ڈیلاس، امریکہ) میں انسانی حقوق کے شعبے تعاون سے کیا ہے۔

کلیدی مقرر کے علاوہ ویبینار میں تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر قیصر عباس اور بورڈ ممبر عمبرین خان کے علاوہ رٹگرز یونیورسٹی (Rutgers University)کی کرشانتی دھرما راج بھی ایک پینل میں موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

27 مارچ، ہفتے کے دن، یہ زوم ویبینار پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہو رہاہے۔ پروگرام کو اس لنک پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts