خبریں/تبصرے

500 زبانوں میں ترجمہ ہونے والا انسانی حقوق کا عالمی منشور

لاہور (نامہ نگار) 10 دسمبر 1948ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کے عالمی منشور کی منظوری دی۔ اس منشور کے مسودے کی تیاری ہیومن رائٹس کمیشن کے ذمے لگائی گئی تھی جو 1945ء میں تشکیل دیا گیا۔ اس کمیشن کی سربراہی ایلینور روزویلٹ کو سونپی گئی تھی۔ کمیشن میں 18 افراد شامل کئے گئے جن کا تعلق مختلف قوموں اور مذاہب سے تھا۔

اگر غور کیا جائے تو واضح ہو گا کہ اس منشور کے پہلے انیس نکات انفرادی حقوق اور آزادیوں کی بات کرتے ہیں۔ یہ وہ حقوق تھے جن کے لئے روشن خیالی کی تحریک شروع ہونے کے بعد جدوجہد ہوئی۔

بیس سے چھبیس تک نکات ایک طرح سے ان سوشلسٹ مطالبات کی تجسیم ہیں جوانیسویں صدی میں شروع ہونے والی مزدور اور سوشلسٹ تحریکوں نے کئے۔

آخری دو مطالبات قوموں کے حق خود ارادیت سے متعلق ہیں اور ایک طرح سے نو آبادیاتی نظام کے خلاف ہونے والے افریقائی اور ایشیائی قوموں کی جدوجہد کی تجسیم ہیں۔

یہ منشور اردو زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts