لاہور (جدوجہد رپورٹ) آرٹیکل 370 کے بعد کشمیر میں جو لاک ڈاؤن کیا گیا اس کا ایک پہلو یہ تھا کہ بھارتی اور عالمی میڈیا کشمیر کی کوریج نہ کر سکیں مگر ڈار یٰسین، مختار خان اور چانی آنند پر مبنی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی فوٹو گرافرزکی ٹیم انٹرنیٹ کی بندش، کرفیو اور نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود کسی طرح نہ صرف مودی سرکار کے ظلم و ستم کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے بلکہ اسے باقی دنیا تک بھی پہنچاتے رہے۔
ان کی تصاویر کو اس سال فیچر فوٹوگرافی کی کیٹگری میں پولیٹزر پرائز سے نوازا گیا ہے۔